کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تبدیلی بھی زیرغور ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کے فیصلے پر عملدرآمد بلاول بھٹو کی دبئی سے واپسی اور دورہ کشمیر کے بعد آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد متوقع ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اہم وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو بھی وزارت تعلیم کا قلمدان سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نئے اسپیکر کیلئے ڈاکٹرسکندر میندھرو اور نثار کھوڑو جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ارم خالد کے نام زیر غور ہیں۔ وزیر بلدیات جام خان شورو اور وزیر داخلہ سہیل انور کی وزارتوں میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔