لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف کا لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا،ڈاکٹر ز نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت پر اطمینان پر اظہارکردیا،آئندہ ہفتے چیک اپ کے دوران ڈاکٹر ز وزیراعظم کی وطن واپسی سے متعلق ہدایات دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں وزیراعظم نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا،وزیراعظم کے معالج ڈاکٹر لارنس نے طبی معائنے کے بعد وزیراعظم نوازشر یف کی صحت پراطمینان کا اظہار کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے ڈاکٹر ز کی ہدایات پر پابند ی سے عملدرآمد کیااور وقت پر دوائیں لیں اور چہل قدمی کی،وزیراعظم کا اب آئندہ ہفتے ایک اور طبی معائنہ بھی کیا جائے گا جس کے بعد ڈاکٹرز ان کی وطن واپسی کے حوالے سے ہدایات دیں گے۔