لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ(ن) لیگ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریگی‘وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی ان ہاؤس تبدیلی آئیگی ‘اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے اور دھر نوں سے کچھ نہیں ملے گا ملک کو ہی نقصان ہوگا ‘پانامہ لیکس میں جب وزیر اعظم کا نام ہی نہیں تواپوزیشن ٹی اوآرز میں انکام کیوں شامل کر نا چاتی ہے ؟۔اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھر نے اور ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کر نے ملک اور قوم کی ترقی کے دشمن ہیں پوری قوم انکو ناکام بنائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے (ن) لیگ کو2018تک حکومت کر نیکا منڈ یٹ دیا ہے اس لیے ہم اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی کیونکہ ہم ملک کو 2018تک بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ بھی پورا کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ملک کی قومی معیشت مضبوط اور توانائی کے منصوبوں سے بجلی بحران پر قابو پایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشر یف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں وہ استعفیٰ دیں گے نہ ہی ان ہاؤس تبدیلی آئیگی ۔