پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

وزیر خزانہ نے عوام کو چکن ہی کھانے کا کیوں کہا ؟ دعوے نے سب پول کھول دئیے

datetime 19  جون‬‮  2016 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ چکن کھانے کی ترغیب دے کر کس کی ’’کمپنی ‘‘کی مشہوری کر رہے ہیں عوام اس سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ،پسے ہوئے طبقات کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں او رحکمرانوں کو مذاق سوجھ رہا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب کی غذا دالیں بھی اسکی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں ۔اپنی رہائشگاہ پر مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ حکمران خواتین کے حقوق اور انہیں مردوں کے برابر مواقع دینے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خواتین کیلئے مختص کردہ بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ۔ حکومت کی طرف سے قوانین تو بنائے گئے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے جسکے باعث پنجاب میں خواتین کیساتھ ظلم او رزیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خواتین کی ترقی اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ایک جامع پروگرام رکھتی ہے انشا اللہ جب بھی اقتدار میں آئیں گے خواتین کو برابری کے حقوق دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے دالیں مہنگی ہونے پر عوام کو چکن کھانے کی ترغیب کا بیان مضحکہ خیز ہے ۔ اسحاق ڈار کس کی ’’ کمپنی ‘‘ کی مشہوری کر رہے ہیں سب اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ عوام غربت اور بے بسی کا مذاق اڑانے والوں سے عام انتخابات میں ضرور حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔پسے ہوئے طبقات کو اپنے حقوق کے لئے بیدار ہونا ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ایک فیصد اشرافیہ کی غلام رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…