لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ خالد بشیر سے تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحہ میں پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ زیر حراست شخص جدہ سے آنے والے دوست کو لینے آیا تھا۔