اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پا کستانی مشیر خا رجہ سر تا ج عزیز کا کہنا ہےکہ پا کستان اور افغانستان کے درمیا ن با رڈر مینجمنٹ انتہا ئی ضروری ہے گیٹ کی تعمیر جا ری رکھیں گے ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طورخم پر گیٹ لازمی بنے گا اور اگر حملہ ہوا تو جواب بھی دیں گے۔اپنے ایک انٹریو میں سرتاج عزیز نے کہا طورخم گیٹ کی تعمیر کا افغانستان کو پہلے ہی بتا دیا تھا، گیٹ کےلیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ نظام قائم ہونےتک دہشت گردی روکی نہیں جاسکتی، پاکستان کسی دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کررہا۔افغان اور پا کستانی فو رسز کے در میان فا ئر نگ کے تبادلہ کے بعد طور خم با رڈر کئی دن تک بند رہا تھا۔