اسلام آباد( این این آئی)حکومت نے پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے متعلق ایک تیر سے دو شکار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی، پاکستان میں بھی آف شور کمپنیاں بنانے پر صلاح مشورے شروع ہو گئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ وزارت قانون، سکیوریٹی ایند ایکسچینج کمیشن، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی مشاورت سے ایسا قانون بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جن سے پاکستان میں بھی آف شور کمپنیز قائم اور سرمایہ کار کا نام صغیہ راز میں رکھا جا سکے گا۔ملک میں آف شور کمپنیز بنانے سے پاکستانیوں کے بیرون ملک آف شور کمپنیز میں پڑے سرمائے کو واپس لایا جا سکے گا جبکہ حکومت کی پاناما لیکس سے بھی جان چھوٹ سکتی ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری کے ساتھ سی پیک کے اکنامک زون میں بھی آف شور کمپنیوں کو سرمایہ لگانے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔