پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

ن لیگ میں مائنس ون اور مائنس ٹو فارمولہ،اہم وزیر حقیقت سامنے لے آئے

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( این این آئی)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پا کستانی عوام کسی بھی صورت’’ مائنس ون اور ٹو فارمولہ‘‘ تسلیم نہیں کریں گے ، وزیراعظم نوازشریف عوام کی دھڑکنوں میں رہتے ہیں اور عید سے چندروز قبل پاکستان پہنچ جائینگے، پاکستان اور چین کی قربت کو کچھ ممالک کو پسند نہیں آرہی چنانچہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو شہہ دیکر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں مگر انہیں اس میں مکمل ناکامی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور سول حکومت ایک پیج پر ہے ، دو سال کے ضرب عضب میں جس طرح کامیابی حاصل کی گئی اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ملک کی تمام صنعتوں کو گیس سپلائی مکمل فراہم کی جائے گی اور2018ء تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا جو وعدہ کیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کریں گے ۔عابد شیر علی نے کہا کہ مسلح افواج اور دیگر اداروں نے ضرب عضب کے دوران جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، کچھ طاقتیں گوادر پورٹ کی کامیابی کو نہیں دیکھنا چاہتی، مگر نواز شریف ہر صورت گوادر پورٹ اور دیگر پراجیکٹس کو اپنی حکومت میں نہ صرف مکمل کروائینگے بلکہ 2018ء کے انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیت جائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…