سکھر(این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ سوئٹزرلینڈ میں آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کے بینک اکاؤنٹس نہیں،ڈاکٹر عاصم کے پولیس کی قید میں بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔سکھر میں ہائیکورٹ بار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے 1997 سے بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کا وکیل ہوں مگر کبھی بھی سوئیس اکاؤنٹس مقدمات میں پیش نہیں ہوا۔سوئٹزرلینڈ میں بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے نام سے بینک اکاؤنٹس موجود نہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے پولیس کسٹڈی میں بیان کی کوئی حیثیت نہیں ،بیانات میڈیا ٹرائل ہیں۔