اسلام آباد (این این آئی)این اے 110 ،وہ کام ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا، وفاقی وزیر خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 کا گمشدہ انتخابی ریکارڈ مل گیا ،الیکشن کمیشن نے ملنے والا ریکارڈ فورنزک آڈٹ کے لئے نادرا کو بھجوادیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ گمشدہ انتخابی ریکارڈکی ذمیداری ڈی ایاواورٹی اوپرعائدہوتی ہے، متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف چیف الیکشن کمشنر نے کارروائی کاحکم دیدیا ۔ذرائع کاکہنا تھاکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 118،121،132کا ریکارڈ تاحال نہیں مل سکا ہے، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ ریکارڈ کہاں گم ہوگیا تھا اور کہاں سے برآمد کیاگیا ہے۔