اسلام آباد( این این آئی) بجلی کی درآمدکامنصوبہ ،افغانستان کے اچانک بڑے اقدام پر پاکستان اورتاجکستان ششدر، تاجکستان مزید 1000 میگاواٹ بجلی پاکستان کو فراہم کرے گا ، افغانستان کی اضافی بجلی بھی پاکستان کو حاصل ہوگی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان تاجکستان سے کاسا منصوبے کے علاوہ بھی ایک ہزار میگاواٹ بھی درآمد کرے گا۔ افغانستان نے 300 میگاواٹ بجلی لینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اس کی تین سو میگاواٹ بجلی بھی پاکستان کو ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی درآمد کے معاہدے پر پاکستان تاجکستان جوائنٹ کمیشن کے اجلاس میں اتفاق ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق بجلی کی درآمد کاسا منصوبے کے علاوہ ہوگی۔اجلاس میں کاسا منصوبے پر پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب کاسا منصوبے میں شامل افغانستان نے تین سو میگاواٹ بجلی لینے سے انکار کر دیا ہے، یہ اضافی تین سو میگاواٹ بجلی بھی پاکستان کو حاصل ہوگی جس سے پاکستان میں موجود توانائی کے بحران میں مزید کمی ہوگی۔افغانستان ک جانب سے کاسا منصوبے کے تحت بجلی کی وصولی کے انکار سے متعلق علم نہیں ہوسکا کہ افغانستان نے کن وجوہات کی بنا ء پر بجلی لینے سے انکار کیا۔