کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی نے کہاہے کہ عید سے پہلے ایم کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹیں گے، تاہم ایم کیو ایم کے بعض افراد کو پارٹی میں شامل نہیں کا جائیگا۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائمخانی نے کہا کہ عید سے پہلے کراچی میں مزید چھ دفاتر کھول رہے ہیں۔ عید سے پہلے ایم کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹیں گے، تاہم ایم کیو ایم کے بعض افراد ایسے ہیں جنہیں پارٹی میں شامل نہیں کیا جائیگا۔صحافی کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ کہیں وہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار تو نہیں ہیں اس پر پی ایس پی رہنما مصطفی کمال نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرفاروق ستار کی ان کی جماعت کے لیے کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ایم کیوایم کی تمام وکٹیں گراچکے ہیں اب گرانڈ خالی ہوچکا ہے۔