راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نیکلسن نے ملاقات کی جس دوران پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نیکلسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔