منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان کا بارڈر مینجمنٹ کیخلاف ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے ٗطارق فاطمی

datetime 18  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان سرحدی انتظام کو نظر انداز نہیں کر سکتا ٗافغانستان کا بارڈر مینجمنٹ کے خلاف ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے ایک انٹرویو میں سید طارق فاطمی نے کہا کہ دو سالہ آپریشن ضرب عضب اور موثر سرحدی انتظام کے ذریعے سرحدی علاقوں میں مثبت نتائج حاصل کئے گئے ہیں، پاکستان افغان بارڈر کے تمام اہم کراسنگ پوائنٹس پر گیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے، افغانستان کا بارڈر مینجمنٹ کے خلاف ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے اور یہ ایک بدقسمتی ہے کیونکہ ہم نے بارڈر مینجمنٹ ایشو پر افغانستان کے ساتھ اعلی سطحی مشاورت اور گفتگو کی تھی، پاکستان تمام کراسنگ پوائنٹس اور داخلی راستوں پر گیٹس تعمیر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر گیٹس کی تعمیر کے حوالے سے پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہا کیونکہ دنیا کے کئی ممالک نے کراسنگ پوائنٹس پر گیٹس تعمیر کئے اور بارڈر مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا ہوا ہے،
جن میں امریکہ اور کینیڈا بھی شامل ہیں، وہ دوستانہ ماحول میں سرحدی امور کو چلا رہے ہیں۔ سید طارق فاطمی نے کہا کہ پاک افغان سرحدی امور پر اختلافات کو طے کرنے کیلئے کسی تیسری قوت کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، ہم اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے خود حل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں طارق فاطمی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بارڈر مینجمنٹ ضروری اور ناگزیر ہے، بارڈر مینجمنٹ کے بارے میں افغانستان کے خدشات دور کرنے کیلئے تیار ہیں، افغان عوام ہمارے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں، افغان مہاجرین باعزت انداز میں واپس چلے جائیں تاکہ پاکستان میں امن و امان کے مسائل بھی کم ہو جائیں، افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، آدھے سے زیادہ مہاجرین کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی، اب ہمارے لئے یہ ممکن نہیں کہ افغان مہاجرین کی میزبانی جاری رکھ سکیں، اگر افغانستان بائیو میٹرک کا نظام نصب کرے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ امریکی ڈرون حملے سے افغان امن عمل متاثر ہوا، 18 مئی کو امن عمل کی حمایت کی گئی اور 21 مئی کو ڈرون حملہ ہوا، جس سے امن عمل پر سوالیہ نشان لگ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…