اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) QS ادارے کی جاری کردہ نئی درجہ بندی میں سعودی عرب کی 19یونیورسٹیوں کو عرب ممالک کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا گیا۔ سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی عرب ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور یہ دوسرا مسلسل سا ل ہے جس میں کنگ فہد یونیورسٹی نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر لبنان کی امریکن یونیورسٹی رہی۔جبکہ سعودی عرب کی ہی کنگ سعود یونیورسٹی کو تیسرامقام حاصل ہو ا۔کنگ عبد العزیز یونیورسٹی ن اس سال چوتھے نمبر پر رہی۔QSاس وقت دنیا میں تعلیمی اداروں کی درج بندی کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔ اور وہ کئی سال سے عرب ممالک کی سالانہ پرفارمنس پر الگ درج بندی جاری کرتاآ رہا ہے۔اس سال QSنے 21ممالک کی 192یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی تھی۔ یہ ادارہ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی طالبعلموں کی تعداد ، طالب علموں کی طرف سے شائع کیئے جانے والے مقالے، تعلیمی معیار، اور غیر ملکی طلبہ کی اس یو نیورسٹی میں تعداد کو دیکھ کرکرتا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں سعودی عرب سے کہیں زیادہ معیار تعلیم پاکستان کا تھا اور پاکستان سے بڑی تعداد میں مختلف شعبہ جات زندگی کے ماہرین سعودی عرب بلائے جاتے تھے۔