لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہیکر کی جانب سے پاکستان کے سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر حملے جاری ہیں اور پاکستانی حج آپریٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کینٹین سٹورز ڈیپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) کی ویب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ حملے ایک ہی ہیکر کی جانب سے کئے جا رہے ہیں جس کا نام indiskullz Nil3sH 1337 ہے اور وہ خود کو انڈین سائبر سکیورٹی فورس کا رکن بتاتا ہے اور اس نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد وہاں ہندوستانی ترنگا لگا کر ہندوستان زندہ باد کا نعرہ بھی درج کیا ہے۔ بھارتی ہیکر نے 15جون کو پاکستانی حج آپریٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی تھی اور پاکستانی ہیکر فیصل افضل خام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے بھارت کے کسی بھی سرکاری ادارے کی ویب سائٹ ہیک کی تو وہ پاکستان کی تمام سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لیں گے۔