بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

طورخم بارڈر سے اچانک بڑی خبر آ گئی‘ کیا ہوا ؟ جانئے

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان سرحد طورخم چھ روز کی بندش کے بعد کھول دی گئی، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت تجارتی سرگرمیاں اور شہریوں کی آمدورفت بحال ہوگئی جبکہ طورخم شہر میں کرفیو بھی ختم کر دیا ۔بارہ جون کو افغان سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد سرحد بند کردی گئی تھی۔پاک افغان سرحد طورخم پر پاکستانی حدود میں گیٹ کی تعمیرشروع کی گئی ،افغان سیکورٹی فورسز نے بارہ جون کو بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے داغے گئے،جس سے پاکستان کی جانب جانی نقصان ہوا۔ ان حملوں میں میجر علی جواد چنگیزی شہید ، ایف سی اور خاصہ دار فورس کے کئی اہل کار اور شہری زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے افغان سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور اور موثر جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے حالیہ دنوں میں بیشتر دہشت گرد اسی راستے کو استعمال کرتے پائے گئے۔دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلیے پاکستان طورخم میں پاکستانی حدود میں گیٹ کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے پہلے یکم جون کو سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈرطورخم کو غیر قانونی آمد ورفت کے لیے ممنوع قرار دیا تھا۔پاسپورٹ ویزہ کے بغیر اب کسی کو بھی پاک افغان سرحد طورخم عبور کرنے کی اجازت نہیں۔سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم یومیہ اوسطا 25 ہزار سے زائد افرادبغیر سفری دستاویزات کے آمد ورفت کے لیے استعمال کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…