لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے میں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ق)، ایم کیو ایم، عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انصاف، متحدہ وحدت المسلمین اور سنیارٹی ونگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اقلیت رہنما سابق وزیر جے سالک نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ مگر اس پر وڈیرا گروپ، ڈاکوﺅں، چوروں اور لٹیروں کا قبضہ ہے۔ جو اب ہم زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ان چوروں اور لٹیرورں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پاکستان کی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب آچکا ہے۔ سارے کرپٹ سیاست دان خود کو تیار کرلیں ان کا آخری وقت قریب آچکا ہے۔