طور خم (مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم بارڈر پر پاک افغان کشیدگی کے باعث سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔ڈرائیوروں کے مطابق ٹرکوں میں لدا مال خراب ہورہا ہے ٗپاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر پر سیکڑوں مال بردار ٹرک حالات معمول پر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ڈرائیوروں نے کہاکہ دونوں ملکوں کی حکومت کو اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا اس کشیدگی سے ان کا کاروبار تباہ ہورہا ہے اور یہاں کھڑے کھڑے مال بھی خراب ہورہاہے۔ادھر لنڈی کوتل بازار میں کرفیو کے خاتمے کے بعد معمولات زندگی بحال ہیں ،طور خم بازار میں بدستور کرفیو نافذ رہا۔ گزشتہ دنوں افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ سے میجرعلی جواد چنگیزی شہید ، ایف سی اور خاصہ دار فورس کے20 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔