بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول تحریک انصاف کو فراہم کرنے کا حکم

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) ریٹرننگ آفیسر نے وزیر اعظم نواز شریف کے حلقہ این اے 120سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول تحریک انصاف کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یا سمین راشد کی وکیل آسیہ ناز کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کو جب کوئی عوامی عہدہ مل جا تا ہے تو اس کے کا غذات نامزدگی پبلک پراپرٹی ہو تے ہیں لیکن ان کاغذات تک عوام کی رسائی ہی نہیں ہے ،ہم پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان گئے تو انہوں نے کہا کہ اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جائیں جس کے بعدہم ایڈیشنل سیشن جج ریٹرننگ آفیسر مبشرندیم کے پاس آئے انہو ں نے بیانات کیلئے طلب کیا تھا ۔ریٹرنگ آفیسر نے کا غذات نامزدگی ہمیں فراہم کرنے کے احکامات جا ری کر دئیے ہیں ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پا نامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کا نام بھی آیا ہے ،وزیر اعظم اور ان کے بچے اپنے اثاثوں کے بارے میں مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں ۔ اسی لیے میں نے وزیراعظم کے حلقہ این اے 120سے جمع کروائے گئے کا غذات نامزدگی کی مصدقہ نقول مانگی ہیں، ، وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے اثاثوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چا ہتی ہو ں تاکہ ہم ان تمام کا غذات کا مطالعہ کریں اور کیس آگے چل سکے ۔کا غذات نامزدگی سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…