اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

نئی موٹر وے سمیت 13ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کو 91ارب روپے مالیت کے 13ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ جمعہ کو ہونے والا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی زیرصدارت ہوا جس میں سینئر وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی۔ منصوبوں میں حسن ابدال حویلیاں ایکسپریس وے، اراضی کا حصول، متاثرہ املاک کا معاوضہ، لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر کیلئے یوٹیلیٹیز کی ری لوکیشن اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ توانائی، پانی، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کی منظوری بھی شامل ہے۔ توانائی کے شعبہ میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 220کے وی میرپور خاص ٹرانسمیشن لائن کے لئے 4.153ارب روپے، 220کے وی ڈیرہ اسماعیل خان ژوب سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے لئے 6.624ارب روپے، ساتویں سیکنڈری ٹرانسمیشن لائن اور گرڈاسٹیشن کیلئے 20.681ارب روپے جبکہ مٹھیاری لاہور میں ایچ وی ڈی سی اور ایچ وی ای سی کے لئے 5.112ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں کے لئے سی ڈی ڈبلیو پی نے 34.365ارب روپے کی منظوری دی جس میں حسن ابدال حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر شامل ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر کے لئے 6.360ارب روپے6لائنوں پر مشتمل کالاشاہ کاکو، لاہور رنگ روڈ منصوبے کیلئے 10.829ارب روپے کی ایکنک نے منظوری دی۔ 100چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 1.591ارب روپے رکھے گئے تا کہ پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے اور پانی کے ضیاع کو بھی کم کیا جا سکے۔ ہاؤسنگ کے شعبہ کے لئے 202ارب روپے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…