اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستانی شہریوں کی کتنی ویزہ درخواستیں رواں برس مسترد کیں؟ ناقابل یقین انکشاف

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بھارت نے پاکستانی شہریوں کی طرف سے 17ہزار ویزہ درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر نے پاکستانیوں کی بھاری تعداد میں ویزے مسترد کیے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ دہلی حکام کے سامنے اٹھا دیا۔تقریبا 53 فی صد پاکستانی ویزہ درخواستیں رواں برس مسترد کی گئیں ،مسترد کی گئی ویزہ درخواستوں کی یہ تعدادگزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں،بھارت کے لئے پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں 2015میں 24 فیصد اور2014میں 17فی صد مسترد کی گئیں۔بھارتی اور برطانوی میڈیا کے مطابق ہزاروں پاکستان سرحد پار اپنے اہل خانہ سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں، تاہم ا س خواہش کی تکمیل میں انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ ہر سیکنڈ کے بعد ایک پاکستانی ویزہ درخواست کو بھارت کی طرف سے مسترد کردیا جاتا ہے۔ویزہ درخواستوں کے مسترد کرنے کی بڑھتی تعداد کی وجوہات کو نئی دہلی میں آئے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامبے والے نے متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔مرکزی داخلہ سیکریٹری راجیو مہرشی سے ایک حالیہ بات چیت میں بامبے والے نیپاکستانی ویزا درخواستوں کے مسترد کئے جانے میں پر تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزوں کو مسترد کرنے کی بڑھتی تعداد کی وجوہ بتائی جائیں تو اسے خوشی ہوگی۔رواں برس31مئی تک پاکستانیوں کی طرف سے 33191درخواستیں بھارتی ہائی کمیشن کو موصول ہوئیں جن میں سے 17581کو مسترد کردیا گیا۔2015میں38557ویزہ درخواستوں میں سے9335جب کہ 2014میں50338درخواستوں میں سے8910 مسترد کردی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف پٹھانکوٹ ایئر فورس بیس پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا جس سے باہمی تعلقات پر اثر پڑا ہے ۔گزشتہ دو سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر کئی جھڑپیں بھی ہوچکیں ہیں۔اس سال جنوری کے اوائل میں ، پٹھانکوٹ حملے کے فوری بعد، آگرہ کے نزدیک ایک مزار کی زیارت کیلئیتقریبا 75 پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کو ویزہ دینے سے انکار کردیا گیا۔ دونوں ممالک کے شہریوں کیسرحد پار خاندان موجود ہیں اور بڑی تعداد میں مذہبی مقامات کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔گزشتہ ماہ بامبے والے نیپاکستانیوں کے لیے ویزے کے عمل کو تیز کرنے کیلئے سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کی، نہ صرف ویزہ درخوست مسترد کیے جانیکا معاملہ اٹھایا گیا بلکہ ہزاروں ویزہ درخواستیں سیکورٹی کلیئرنس کے حوالے سے طویل عرصے سے زیر التوا ہیں ان کے متعلق بھی سوال کیا۔2012 میں، بھارت اور پاکستان نے ایک آزادانہ ویزا معاہدے پر دستخط کیے جس میں تجارت اور عوام سے عوام کے رابطے کوفروغ دینے کے لئے ایک محدود دورانیے کے ویزے کی منظوری کی تجویز پیش کی تھی۔تاہم مودی کے دور میں ویزوں کے مسترد کیے جانے کا عمل تیز ہے۔ مودی حکومت موجودہ قوانین میں ترمیم کرنے جا رہی ہے جس میں پاکستان میں ہندووں کے لئے بھارتی شہریت حاصل کرنے کے عمل میں کوئی پریشانی موجود نہ ہو۔ سٹیزن شپ ایکٹ، 1955، میں ترمیم کا بل جولائی اگست میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…