منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پانامالیکس،مذاکرات ،مذاق رات ثابت ہوئے، متحدہ اپوزیشن نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 17  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر کی تیاری پر حکومت اور اپوزیشن میں کشیدگی برقرار ہے ٗمتحدہ اپوزیشن نے اعلان کیا ہے کہ پیرکوعوام کواعتمادمیں لیں گے۔ جمعہ کو اپوزیشن رہنماوں کا ٹی اوآرز سے متعلق مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پیر کے روز ٹی اوآرز پرقوم کو اپنے اور حکومت کے موقف سے آگاہ کریں گے، پریس کانفرنس میں ٹی اوآرز کمیٹی میں اپوزیشن کے تمام ارکان شریک ہوں گے ۔اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیر اعظم باربار اپنے احتساب کا کہتے ہیں ان کا موقف ہے کہ چھپانے کو کچھ نہیں، تاہم حکومت معاملے کو التواء میں ڈالنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ لگتا ہے کہ وزیر اعظم کے درباری انہیں بچانا چاہتے ہیں اس تمام صورتحال پر بہت تشویش ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کمیٹی میں نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی اپوزیشن اجلاس میں دعوت دی گئی اور سب کو اعتماد میں لیا ہے۔ ہم نے اجلاس میں مایوسی کا اظہار کیا اورحکومت کے منفی رویئے پر اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماراموقف بہت معقول ہے پیر کے روز قوم کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،اعتزاز احسن، خالد مقبول صدیقی، صاحبزادہ طارق اللہ، شیخ رشید اور اسرار زہری شریک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ وزیر اعظم کو احتساب سے انکار نہیں تاہم چند درباری انہیں ایسا نہیں کرنے دے رہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ بس اب بہت ہوگیا عوام کو سب بتادیں گے ٗسوموار کو اعتزاز کے گھر پرپریس کانفرنس کریں گے۔اجلاس میں خورشید شاہ کاکہناتھاکہ اگر اپوزیشن نے اکٹھے چلنا ہے تو عمران خان اگست میں اکیلے لانگ مارچ یا دھرنے کا اعلان کیسے کرسکتے ہیں؟شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کرائی کہ سولو فلائٹ کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لے کرچلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…