اسلام آباد(این این آئی) ترکی سے بے دخل ہونے والے پاکستان پہنچ کر ششدر،ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بینظیر ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے ترکی سے بے دخل ہوکر بینظیر ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 8 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔بے دخل پاکستانیوں کو دوبئی سے اسلام آباد کی پرواز ای کے 612 سے بینظیر ایئرپورٹ لایا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار بے دخل پاکستانیوں میں 3 کا تعلق پنجاب،1 کا آزاد کشمیر،1 کاسندھ اور 3 کا خیبر پختونخواہ سے ہے۔بے دخل پاکستانی شفقت اور نذیر کا تعلق گجرات اور قلند کا تعلق اٹک سے ہے۔رحمان خالق،خان زمان اور ظاہر شاہ کا تعلق اپر دیر سے ہے۔اسد کا تعلق آزاد کشمیر اور عبدالوحید کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔بیان کے مطابق بے دخل ہونے والے پاکستانی غیر قانونی طریقے سے تافتان۔ایران کے زمینی راستے سے ترکی پہنچے۔ ذرائع کے مطابق تمام گرفتار بے دخل پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔