اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

چترال، اسلام قبول کرنے والی کیلاشی لڑکی کا معاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال(این این آئی)وادی کیلاش کے گاؤن بمبوریت سے تعلق رکھنے والی نویں جماعت کی طالبہ آرینہ بی بی جس نے گزشتہ روز کیلاشی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا، بعض عناصر کی جانب سے آرینہ کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی خبر پر بمبوریت میں مسلم اور کیلاش کمیونٹی میں آپس میں تناؤ پیدا ہوگیا تھا جسے دونوں کمیونٹی کے اکابرین نے بیٹھ کر حل کردیا ہے۔ جمعہ کو چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرینہ نے بتایا کہ میں نویں جماعت میں پڑھتی ہوں سکول میں پڑھائی کے دوران مجھے اسلام سے محبت ہو گئی اور میں نے ایک مقامی مولانا کے ہاں جا کر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا ہے ۔آرینہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی کہ اس کے والدین اسے دوبارہ کیلاشی مذہب اپنانے پر مجبور کر رہے ہیں۔طالبہ نے کہا کہ مجھ پر دونوں کمیونٹیوں کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے۔اُنہوں نے دونوں کمیونٹیوں مسلمانوں اور کیلاشیوں سے کہا کہ وہ پر امن رہیں اور سازشی عناصر کے دھوکے میں نہ آئیں۔بعض شر پسند عناصر اس واقعے کی آڑ میں مسلمانوں اور کیلاشیوں کے درمیاں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ پریس پریس کانفرنس کے موقع پر نو مسلم آرینہ بی بی کے قریبی رشتہ داروں اُن کے باپ،چچا،کیلاش اکابرین سابق ضلع کونسلر بیرام شاہ،کیلاش سماجی کارکن شاہی گل کے علاوہ مسلم کمیونٹی کے سابق ضلع کونسلر عبد المجید خان قریشی درجنوں دوسرے افراد بھی موجود تھے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…