اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

جمہوریت کوخطرہ،شاہ محمود قریشی نے خبردارکردیا

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر اب الیکشن متنازعہ ہوئے تو جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہوں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متنازع الیکشن جمہوریت کیلئے خطرہ ہوں گے اورپاکستان اب متنازعہ الیکشن کمیشن برداشت نہیں کرسکتا۔الیکشن کمیشن کی تشکیل نو میں ایسے چار ممبران کا تقرر کیا جائے جن پر تمام لوگوں کو اعتماد ہو۔ چاروں ممبران کے ریٹائرمنٹ کے بعد پیدا ہونے والے خلا کی ذمہ دار حکومت ٗ وزارت قانون اور الیکشن کمیشن ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے جس میں پرویز رشید کو پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیاگیا ہے ٗ کمیٹی آئندہ چار ممبران کا تقرر کرے گی جن پر سب کو اعتماد ہو گا۔ ماضی میں چاروں ممبران پرعدم اعتماد کیاگیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سترہ جون کو سانحہ ماڈل ٹاون میں چودہ افراد قتل ہوئے اس سلسلے میں جسٹس باقر کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات کے مطالبہ پر قائم ہیں، نتائج کچھ بھی ہوں ہم اس مطالبہ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ حکومت الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، ضروری نہیں کہ ریٹائرڈ حج ہی ممبر ہوں اگر چار جج نہیں مل رہے تو پھر سول سروس سے لوگ لئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے بھی ایسے لوگ لئے جا سکتے ہیں جو ایماندار ہوں اور جن کے کردار پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سوموار کو قوم کو سرپراز دیں گے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…