کراچی(این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستان سے متعلق 6 ماہ کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کو سیاسی عدم استحکام اور غیرملکی قرضوں سمیت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔تفصیلات کیمطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزکی پاکستان سے متعلق 6 ماہ کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت زیادہ انحصار غیرملکی قرضوں اور امداد پر کررہی ہے جبکہ مقامی بچت اسکیمیں سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں ایک جانب جہاں معاشی ترقی کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے وہیں حکومت کو اس وقت معاشی ترقی کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ایک مسلۂ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام ہے جس کی وجہ سے معشیت کو خاطر خواہ نقصان کا سامنا ہے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کم ٹیکس ریٹ حکومت کے لیے چیلنج ہے بارہا کوشش کے باوجود ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہ ہونا ملکی معیشت کے لیے پریشان کن ہے۔ جس میں اضافے کے لیے فوری اقدامات کرنا ضروری ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پرمستحکم ہے۔آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے بارے میں مثبت رپورٹ پیش کی ہے جہاں معیشت کے حوالے سے منفی خبریں موجود ہیں وہیں پاکستان کی ترسیلات زر میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے جو معیشت پر اچھا اثر ڈال رہے ہیں۔ موڈیزکا کہناہے کہ معاشی ترقی کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے ۔