کراچی(این این آئی)نئی ایئرلائن پاکستان ائیرویز بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا، بہت زیادہ اخراجات کے پیش نظر منصوبہ ترک کر دیا گیا۔پاکستان ایئرویز کے نام سے نئی کمپنی کی تیاری تو زور شور سے کی گئی، تاہم یہ منصوبہ حقیقت کا روپ نہیں دھار سکا، بھاری اخراجات کے پیش نظر اس کے قیام کا آئیڈیا ڈراپ کر دیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق اب پی آئی اے میں ہی پریمیئر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی ایئرلائن وی وی آئی پی سروس کیلئے نئے جہاز خریدے گی، وزیراعظم نئی سروس کی منظوری دے چکے ہیں۔