اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

طورخم بارڈر پر حملے میں ملوث خفیہ ہاتھ سامنے آ گیا

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)طورخم بارڈر گیٹ پر حملہ کرنے میں ملوث مبینہ خفیہ ہاتھ سامنے آ گئے، تفصیل کے مطابق افغانستان کی طرف سے پاکستانی سرحد طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تو اس وقت افغان فوج کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی را ، اسرائیل کی ایجنسی موسادا ور2 اور غیر ملکی ایجنسیز کے اہلکار موجود تھے اور وہ اس سارے واقعہ کو مانیٹر کر کے آ گے بھی اطلاع دیتے رہے۔رپورٹ کے مطابق جب پاک فوج افغانستان کے کچھ مورچوں کے قریب گئی تو وہاں پر را اور موساد سے تعلق رکھنے والے خفیہ اداروں کے حوالے سے ثبوت ملے جن میں دو موبائل فون ، وائر لیس سیٹ اور کچھ اہم چیزیں بھی ملیں، وہ انہی وائرلیس کے ذریعے پیغام رسانی کررہے تھے۔ ’’دنیا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی خفیہ طور پر اپنے مشن کی کامیابی کیلئے باقاعدہ افغانستان کی فوج میں ڈیوٹی دے رہے ہیں ،وہ بھی انہی چیک پوسٹوں پر موجود تھے اور پاکستان کی طرف سے سخت جواب کے بعد وہاں سے بھاگ نکلے۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ پاکستان کی طرف سے جوابی وار پر جو افغان فوجی ہلاک ہوئے، ان میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے اور اسی وجہ سے افغانستان کی طرف سے اپنے زخمیوں اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کو سامنے نہیں لایا جا رہا۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…