لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد کے پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ مستقبل کے معماروں کو محفوظ اور پر امن پاکستان دینے کا وعدہ ہر حال میں پورا کریں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد بھی دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی،خوشحالی اور امن کے سفر میں شراکت دار ہیں، برطانیہ نے کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے برطانیہ کے ٹیکس گزاروں کے پیسوں کا درست استعمال یقینی بنایا جبکہ پنجاب حکومت تعلیم، صحت اور اسکل ڈویلپمنٹ سمیت دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے۔ آئندہ بھی پنجاب حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔
پاکستان میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں، شہباز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































