منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

اقتدار سے علیحدگی ‘وزیر اعظم ‘ وزیر اعلیٰ کی جگہ کون لے گا؟ سینئر تجزیہ نگار کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار و صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ میاں نواز شریف اس وقت بیماری کی حالت میں ڈبل مائنڈڈ ہوئے ہوئے ہیں۔ عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ مریم نواز ڈی فیکٹو پرائم منسٹر ہیں لیکن حالات ایسے نہیں، اس وقت میدان میں بڑے بڑے گھوڑے دوڑ ہیں جن میں سے ایک چوہدری نثار ہیں دوسرے اسحاق ڈار ہیں لیکن یہ دونوں ٹیم پلیئر نہیں اور نہ ہی یہ کسی سے ملنا پسند نہیں کرتے ۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ان حالات میں اگر قرعہ فال نکلتا ہے تو وہ شہباز شریف کے نام نکلتا ہے۔ شہباز شریف کے پارٹی میں سب سے روابط ہیں اور وہ ہر کسی سے ملتے بھی ہیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ نواز شریف پیچھے ہٹنے کو تیار ہیں اور شہباز شریف وزارت عظمیٰ پر آ سکتے ہیں لیکن ایک مسئلہ اس صورت میں وزارت اعلیٰ پنجاب کا بھی ہے ۔
سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ اگر شہباز شریف وزیر اعظم بنتے ہیں تو وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے خواجہ آصف کے بارے میں سوچا جائے گا جو کہ ایک غلط فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر اکثرحریف جماعتوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…