بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

 صادق کی جگہ پاکستانی مکینک کی بیٹی برطانوی رکن پارلیمان متخب

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لیبر پارٹی کی رکن روزینہ الین خان لندن کے ٹوٹنگ حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں برطانوی ہاؤس آف کامنز کی رکن منتخب ہو گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ نشست لیبر پارٹی کے رہنما صادق خان کے لندن کے میئر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔روزینہ خان نے 17 ہزار 800 جب کہ ان کے مخالف حکمران کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ڈین واٹکنس نے 11500 ووٹ حاصل کیے ہیں۔اس حلقے سے لندن کے میئر صادق خان 2005 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے ہیں لیکن روزینہ خان نے صادق خان کے مقابلے میں مخالف امیدوار پر کئی ہزارووٹوں کی برتری حاصل کی ہے۔
برطانوی پارلیمان کے انتخابات میں نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والا امیدوار شہریوں سے خطاب کرتا ہے تاہم روزینہ خان نے جمعرات کو ویسٹ یارکشائر میں قتل ہونے والی لیبر پارٹی کی خاتون رکن پارلیمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ خطاب منسوخ کر دیا۔واضح رہے کہ روزینہ الین خان کے والد پاکستانی جب کہ ان کی والدہ پولش ہیں۔ وہ خود جونیئر ڈاکٹر ہیں جب کہ ان کے والد ٹی وی مکینک اور والدہ پیٹرول سٹیشن پر ملازمت کرتی تھیں۔

rozina-and-sadiq

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…