اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں موبائل فون کے کارڈ پر ٹیکس اور دیگر کٹوتیوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔پی اے سی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیاکہ 100 روپے کے موبائل کارڈ یا ایزی لوڈ پر 12 روپے 28 پیسے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ٗ ایک روپیہ 95 پیسے ایکسائز ڈیوٹی کاٹی جاتی ہے جس کے بعد صارف کو 75 روپے 77 پیسے کے بیلنس کا میسج کیا جاتا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سب کے بعد بھی صارف کے پاس باقی بیلنس سے آن کالز 12 روپے 36 پیسے کاٹے جاتے ہیں جس کے بعد صارف کو 100 روپے کے موبائل کارڈ کے عوض صرف 63 روپے 41 پیسے ملتے ہیں ۔