اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

پھر اسلام آباد میں دھرنا، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا اعلان

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنمااور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہیں ہوگا تو سڑکوں پر آنیکا فیصلہ حتمی ہے ‘ عوامی تحر یک کے احتجاجی دھر نے سمیت انکے ہر احتجاج میں بھر پور شر کت کر یں گے ‘پانامہ لیکس اور بیرونی بنکوں سے لوٹی دولت واپس لانے کیلئے اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا‘سانحہ منہاج القرآن ریاستی دہشت گردی ہے‘عدالتی کمیشن کی رپورٹ فوری طور پبلک ہونی چاہیے تاکہ حکمرانوں کا اصل چہرہ بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہوجائے ‘جنگل کے قانون میں بھی سانحہ مہناج القرآن جیسے واقعات کا تصویر نہیں کیا جا سکتا ‘پاکستان میں ظالم اور مظلوم کیلئے الگ الگ قانون ہے ‘جب تک ملک میں انصاف نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ان میں اضافہ ہوگا ۔ وہ جمعر ات کے روز عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل عوامی تحر یک خرم نواز گنڈاپورسمیت دیگر بھی موجوو تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سانحہ منہاج القر آن پر متاثر ین کو دوسال بعد بھی انصاف کی کوئی توقع نہیں کیونکہ حکمران مظلوم کی بجائے ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے یہاں پر بے گناہوں کو قتل کر نیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بجائے انکو حکمران سپورٹ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عوامی تحر یک کے ساتھ ہے اور انکے کے احتجاجی دھر نے میں بھر پور شر کت کر یں گے اور ہمار ا بھی مطالبہ کے سانحہ مہناج القر آن میں جو بھی لوگ ملوث ہیں انکو سخت سزا د ی جائے ۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ٹی او آرز کا مسئلہ حل نہیں ہوگا تو تحر یک انصاف سڑکوں پر ضرور آئیگی اور اپوزیشن کا کر پشن کیخلاف متحد ہو نا ہی ملک میں مفاد میں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحر یک انصاف کے احتجاجی دھر نے میں میرے سمیت میاں محمودالرشید ‘علیم خان ‘شفقت محمود ‘اعجاز احمد چوہدری احتجاجی دھر نے میں شر یک ہوں گے ۔خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ (ن) لیگ سے ہمیں کسی انصاف کی توقع نہیں کیونکہ انکے اپنے لوگ ہی اس میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحر یک کا احتجاجی دھر نہ کتنی وقت جاری رہیگا اس کا فیصلہ ڈاکٹر طاہر القادری وقت آنے پر خود کر یں گے اور انکا جو بھی فیصلہ ہوگا کارکنا ن اسکو مکمل سپورٹ کر یں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…