اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر نجی ائیر لائنز کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا ، جدہ سے آنے والی نجی پرواز کا لینڈنگ کرتے وقت اگلا پہیہ جام ہوگیا طیارہ کئی فرلانگ تک رن وے پر گھسیٹتا رہا طیارہ کے پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت روک لیا ۔ جہاز میں سوار مسافروں کی اچانک لگنے والے جھٹکوں سے چیخیں نکل گئیں ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی فضائی کمپنی کیخلاف ایکشن لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جدہ سے لاہور پہنچنے والی نجی پرواز کی لینڈنگ کرتے وقت اگلے پہیہ جام ہوگیا پہیہ جام ہونے کی وجہ سے طیارہ کئی فرلانگ تک رن وے پر گھسیٹتا رہا طیارہ میں سوار مسافروں خصوصاً خواتین کی چیخیں نکل گئیں نجی طیارہ میں اس طرح کے مختلف واقعات ہوچکے ہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی فضائی کمپنی کیخلاف نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دیدیا۔