جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دلہن کا بارات آنے پر دھرنا

datetime 20  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ریاست بہار کے ایک علاقے میں ’پكڑوا شادی‘ یعنی پکڑ کر شادی کرنے کا رواج بھی رہا ہے جس میں لڑکے کو اغوا کر اس کی زبردستی شادی کرا دی جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ضلع بیگوسرائے کے مقدم پور گاؤں کا ہے جہاں دلہن بارات لے کر سسرال پہنچی اور گھر کے سامنے ہی دھرنے پر بیٹھ گئی۔

مقدم پور گاؤں کے سربراہ نے جوس پلا كر ان باراتیوں کا دھرنا اور بھوک ہڑتال تو ختم کرا دی لیکن معاملہ ابھی سلجھ نہیں پایا ہے۔

لڑکے والے جہاں شادی سے ہی انکار کر رہے ہیں وہیں لڑکی کی طرف والے لوگوں کا کہنا ہے کہ شادی لڑکے کی مرضی سے ہوئی تھی لیکن جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے کے سبب انھیں پریشان کیا جا رہا ہے۔

بھرول گاؤں کے مہا کانت ایشور کی بیٹی پریتی کماری کی شادی گذشتہ برس اپریل میں مقدم پور کے دھیرج ٹھاکر سے ہوئی تھی۔

مہا کانت ایشور کہتے ہیں: شادی کے دوران ہی لڑکے والے جہیز کا مطالبہ کرنے لگے اور معاملہ طول پکڑ گیا۔

150219170800_150217144305_priti_s_barat

متعدد کوششوں کے باوجود بھی دھیرج اور ان کے خاندان سے بات تو نہیں ہو پائی لیکن ان کے رشتہ داروں کے مطابق یہ ’پكڑوا شادی‘ کا معاملہ ہے۔

منصور چك تھانے کے انچارج سربجيت کمار کے مطابق’ لڑکے کے بھائی نے یہ ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ شادی کروانے کے مقصد سے دھیرج کو اغوا کر لیا گیا ہے۔‘

پولیس اہلکار سربجيت کے مطابق اغوا کی شکایت کے بعد پولیس نے دھیرج کو اسی جگہ سے برآمد کیا جہاں شادی کی گئی تھی لیکن اس وقت تک شادی ہو چکی تھی۔

اس دوران اغوا کے الزام میں میں پریتی کے والد سمیت بعض دیگر افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

150219170851_150217144305_priti_with_media_persons

اس طرح کی شادیوں میں ہر فریق خود کو صحیح ٹھہراتا ہے۔ لڑکی والے جہاں جہیز اور سماجی روایت کا حوالہ دیتے ہیں تو وہیں لڑکے اور ان کے خاندان والے اپنی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

اب دلائل جو بھی ہوں لیکن پریتی کے پاس اب گویا سسرال میں کسی بھی طرح داخل ہونا ہی واحد حل بچا ہے۔

پریتی نے گذشتہ برس دسمبر میں اس سلسلے میں ریاستی دارالحکومت پٹنہ جا کر’ وومن کمیشن‘ میں شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت کے بعد کمیشن کی رکن رینا کماری نے اس معاملے میں مداخلت کی۔

150219170903_150217144305_bswc_member_rina_kumari_interacing_with_villagers

رینا کماری مانتی ہیں کہ پریتی اور دھیرج کی ’پكڑوا شادی‘ ہوئی تھی لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ اس میں لڑکی کی کوئی غلطی نہیں ہے اور پوری کوشش ہے کہ پریتی کو اس کا حق ملے۔

ادھرسماجی کارکن اور پٹنہ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈی جي نارائن کے مطابق اس ’قرون وسطیٰ کی روایت‘ کی جڑ میں جہیز کی رسم ہے۔

وہ کہتی ہیں ’جہیز ایسی شادیوں کا بڑا سبب ہے۔ ایسی شادیوں میں لڑکی چاروں طرف سے گھر جاتی ہے اور اس پر کئی طرح کے مظالم ہوتے ہیں لیکن جہیز جیسی برائی سے بچنے کے لیے اس طرح کا جرم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…