پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی ہواوے نے پیرس میں اپنے میتھ میٹکس ریسرچ سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے سینٹر کا مقصد ٹیکنالوجی کو درپیش عالمی چیلنجوں کا جواب دینا ہے ۔ہواوے کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر زو وین وی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دوسرے عالمی ریسرچ سینٹر کیلئے پیرس کا انتخاب اس لئے کیا ہے کیونکہ فرانس میتھ میٹکس کے تعلیمی تجربات میں بہت علم رکھتا ہے ، ہم یہاں طویل مدت کیلئے سرمایہ کاری پروگرام جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس سے اپنے دوسر ے شراکت داروں کو بھی ترقی دیں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے نائب وزیر ٹو تھیری مانڈان نے کہا کہ ہواوے کی طرف سے موجود ہ سینٹر کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ فرانس کے میتھ میٹکس سکول کی کارکردگی شاندار ہے اور فرانس کی تحقیق میں معیار کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے ، پیرس میں ہواوے کا یہ سینٹر دنیا میں قائم کردہ دوسرا سینٹر ہے جبکہ اس سے پہلے وہ روس میں بھی ایک سینٹر قائم کر چکا ہے ۔