منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

16 جون ’’سپہ سالار‘‘ کیلئے انتہائی خاص دن‘ اس دن کیا ہوا تھا ؟ جانئے

datetime 16  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) پاکستان کے مایہ ناز سپوت ، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 60 برس کے ہو گئے‘ پاکستان کی مسلح افواج کے سپہ سالار 16جون 1956ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، گھر میں انھیں پیار سے بوبی کہا جاتا ہے، ان کے والد کا نام میجر محمد شریف ہے۔راحیل شریف میجر شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی ہیں ، جنھوں نے 1971 میں جرات اور بہادری کی مثال کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارضِ وطن پر جاں نثار کی، میجر شبیر شریف شہید کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا تھا۔جنرل راحیل شریف کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ میجر راجہ عزیز بھٹی کے بھتیجے ہیں، جنہوں نے 1965 ء کی بھارت پاکستان جنگ میں شہید ہو کر نشان حیدر وصول کیا۔آرمی چیف راحیل شریف گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں، انھوں نے فوجی تربیت پی ایم سے کاکول سے حاصل کی، انھوں نے ملٹری اکیڈمی کاکول سے 54 واں لانگ کورس پاس آؤٹ کیا، 1976 میں فرنٹیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور انھیں فرنٹیئر فورس کی معروف چھٹی بٹالین میں تعینات کیا گیا، میجر شبیر شہید کا تعلق بھی اسی بٹالین سے تھا۔
نوجوان افسر کی حیثیت سے انہوں نے انفنٹری بریگیڈ میں گلگت میں فرائض سرانجام دئیے، ایک بریگیڈیئر کے طور پر انہوں نے 2 انفنٹری بریگیڈز کی کمانڈ کی، جن میں کشمیر میں چھ فرنٹیئر فورس رجمنٹ اور سیالکوٹ بارڈر پر 26 فرنٹیئر فورس رجمنٹ شامل ہیں۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں میجر جنرل راحیل شریف کو گیارہویں انفنٹری بریگیڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا، راحیل شریف ایک انفنٹری ڈویڑن کے جنرل کمانڈنگ افسر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔راحیل شریف نے اکتوبر 2010 سے اکتوبر 2012 تک گوجرانوالہ کور کی قیادت کی، انہیں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں انسپکٹر جنرل تربیت اور تشخیص رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ستائیس نومبر 2013 کو وزیرِاعظم نواز شریف نے انہیں پاکستانی فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا، راحیل شریف افواج پاکستان کے 15ویں اور موجودہ سربراہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق راحیل شریف سیاست میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں دو سینئر جرنیلوں، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود پر فوقیت دی گئی۔

 

3

9 5

7

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…