اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے بڑا دعویٰ کر دیا، عارف نظامی نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے پہلے گفتگو کرنا مناسب نہیں تھا لیکن اب وقت آ چکا ہے، عارف نظامی نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس حق میں نہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو توسیع دی جائے ‘ حکومت کا وہ 4 سال والا فارمولا نہیں چلا اس لئے حکومت نہیں چاہتی کہ اب ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ اب یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ آرمی چیف نے بڑی خدمات سر انجام دی ہیں ، ضرب عضب آپریشن کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور وہ انتہائی کامیاب آپریشن رہا ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ اس وقت دو افراد درمیان میں پڑے ہوئے ہیں کہ 3 سال نہیں تو کم از کم 1 سال انہیں مزید آرمی چیف رہنے دیا جائے۔ عارف نظامی نے کہا کہ ان حالات میں مجھے آرمی چیف جاتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔