اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کارنامہ ‘ 342 ارکان کا ایوان خالی‘ تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے اجلاس کے آخر تک صرف 8 ارکان اجلاس میں رہ گئے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے تقریر کے وقت ایوان کو بھرنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جب بھی کوئی لیگی رکن اسمبلی تقریر کرنے لگتا تو باقی حاضر ارکان اس کے ارد گرد سیٹوں پر برجمان ہو جاتے تا کہ ایوان بھرا ہوا دکھائی دے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی اس انوکھے طریقے سے دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی اور دیکھنے والے شرم سے پانی پانی نظر آئے لیکن لیگی ارکان اسمبلی مسکراتے رہے۔