ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

مشکلا ت میں گھری (ن ) لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا ، بڑی بغا وت ہو گئی

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد شدید بغاوت کی لہر دوڑ گئی ،آزاد کشمیر کے 29حلقوں میں مضبوط امیدوار وں کی جانب سے بغاوت کے بعد مہاجرین کے حلقوں میں بھی لیگی ٹکٹ کے امیدواروں نے بغاوت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے ٹکٹ کے امیداور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سعد مجید بزمی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے حلقہ 40 ویلی 5 سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں ،کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں عوام نے خدمت کا موقع دیا تو عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا، حلقہ کی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے پوری قوت سے الیکشن لڑوں گا انہوں نے کہا کہ آگر حلقہ کے عوام نے انہیں منتخب کیا تو وہ حلقہ کے تمام مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور وہ حقیقی معنوں میں اپنے حلقے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ،سعد مجید بزمی کا مزید کہنا تھا کہ کہ ماضی میں اس حلقے سے منتخب ہونے والے امیدواروں نے اپنی عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور اقتدار میں آکر انہوں نے اس حلقے کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے 29حلقوں میں ٹکٹ نہ ملنے پر مضبوط امیدواروں نے بغاوت کر دی ہے اور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اب مہاجرین کے حلقوں سے بھی پارٹی قیادت کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…