اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر حملے کی صورت میں وہاں تعینات فوجیوں کو احکامات لینے کی ضرورت نہیں ، جیسے ہی بارڈر پر حملہ ہو تو اس کا جواب دیا جائے گا ، عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی سفارتکار کسی غیر ملکی ایجنسی کیلئے کام کرتا ہوا نظر آئے تو ہمیں بتایا جائے ایسی صورت میں ہماری بھی ایک خفیہ ایجنسی ہے جسے پوری دنیا جانتی ہے ۔میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ’’ضرب عضب‘‘ آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہم نے اپنے برادر ملک افغانستان کو انتہائی اعلیٰ سطح پر ہر طرح فوجی ، سیاسی، سفارتی و حکومتی سطح پر آ گا ہ کر دیا تھا کہ ہم آپریشن کر نے لگے ہیں اور یہ بلاتفریق آپریشن ہوگا، یہاں سے دہشت گرد اٹھیں گے اور ان کے بارڈر کراس کرکے افغانستان میں آنے کے بڑے چانسز ہیں ، ہم نے افغانستان کو کہا کہ جب کوئی دہشتگرد آپ کی طرف آئے تو آپ انہیں ماریں یا پھر پکڑ کر ہمارے حوالے کر دیں لیکن ہماری قربانیوں اور محنت کو کسی نے صحیح معنوں میں نہیں لیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے جو مالی و جانی قربانیاں دی ہیں ان کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔
’’اگر ایسا ہوا تو۔۔۔‘‘ہماری بھی ایک خفیہ ایجنسی ہے جسے دنیا جانتی ہے‘ پاک فوج کا دبنگ اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































