اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کو افغان آرمی نے شہید کیا ، افغان رپورٹر کا احمقانہ دعویٰ

datetime 15  جون‬‮  2016 |

کابل (نیوز ڈیسک) طور خم بارڈر پر پاک افغان سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد افغانستان میں جذبہ حب الوطنی جاگ گئی ہے اور اس کی ایک تازہ مثال افغان میڈیا کی ایک خاتون اینکر بھی ہیں ۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے مطابق خاتون اینکر زارا بہار نے 13 جون 2016کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر طور خم بارڈر کی جھڑپوں کی تصاویر شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے رمضان پروگرام میں بطور آرمی جوان کی تصویر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بْک پر شئیر کیا اور اسٹیٹس میں لکھا کہ یہ طور خم بارڈر پر پاک فوج کے شہید جوانوں کی تصاویر ہیں۔اینکر کی اس پوسٹ کے باعث سوشل میڈیا پر افغان میڈیا کی خاصی جگ ہنسائی بھی ہوئی کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بطور پاک آرمی افسر وہ تصویر ان کی رمضان ٹرانسمیشن کے پرومو کا ایک حصہ ہے۔ دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین نے خاتون اینکر زارا بہار کو اس حقیقت سے آگاہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی بات پر ’’میں نہ مانوں ہار ‘‘ کے مصداق ڈٹی رہیں اور یہ منطق پیش کی کہ انہوں نے یہ تصاویر گوگل سے لی ہیں لہٰذا وہ غلط نہیں ہو سکتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…