اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو آٹھ سال بعد کھویا ہوا مقام واپس دلادیا ہے ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ یہ بڑی خوشخبری کی بات ہے کہ ہم نے پاکستان کو آٹھ سال بعد کھویا ہوا مقام واپس دلایا ہے دنیا کے 22 مالک پاکستان کی معیشت کو مستحکم تسلیم کرچکے ہیں پاکستان کو دوبارہ ماڈرن ایمرجنگ مارکیٹ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جس کاباقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے میں اس پرقوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس سے گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوگا قوم درمیانی مدت کامعاشی ترقیاتیاتی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دوبارہ ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہونے پر وزیراعظم دونوں ایوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس فیصلے سے پاکستان کی سرمایہ کاری پرمثبت اثرات مرتب ہونگے تین سالوں میں معاشی میدان میں یہ بڑی کامیابی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں