نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ’’ٹوئیٹر‘‘ نے معروف میوزک سٹریمنگ سروس ’’ساؤنڈ کلاؤڈ‘‘ میں 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤنڈ کلاؤڈمیں 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ٹوئیٹر کی میوزک سروس میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سال قبل مائیکرو بلاگنگ سائیٹ نے ساؤنڈکلاؤڈکو خریدنے کا منصوبہ ظاہر کیا تھا تاہم اس کے بعد ساؤنڈ کلاؤڈ کی خریداری کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ساؤنڈ کلاؤڈ کے ایک ترجمان نے ٹوئیٹر کی سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے اور صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں