جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

افواج پاکستان کا افغانستان کو منہ توڑ جواب‘افغان فوج کا بھاری نقصان

datetime 15  جون‬‮  2016 |

پشاور/ واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی ٗ پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب کے بعد افغان توپیں خاموش ہوگئیں جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ دباؤ کم کرنے کے لئے پاکستان اور افغان کی حکومتوں پر مسلسل زور دے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر رات گئے افغان فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی فورسز نے بھرپورجواب دیا جس کے بعد افغان توپیں خاموش ہوگئیں دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ٗدونوں ممالک کے حکام سے رابطے میں ہیں اور دباؤ کم کرنے کے لئے پاکستان اور افغان کی حکومتوں پر مسلسل زور دے رہے ہیں۔جان کربی نے کہاکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امورپر بات چیت کی گئی جب کہ کابل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی بات ہوئی اس کے علاوہ رچرڈ اولسن نے کابل میں افغان صدر اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔واضح رہے کہ لنڈی کوتل پر واقع پاک افغان سرحد پر گزشتہ 3 روز سے حالات کشیدہ ہیں ٗ سرحد پر افغان فورسز کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہیں اس کے علاوہ افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر علی جواد شہید ہوئے جن کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…