اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ تے ہوئے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،کے ایس ای100انڈیکس 500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 37500پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ،تیزی کے سبب ایکسچینج کے سرمائے میں83ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب سے بڑھ کر75کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا۔پاکستا ن اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کاآغاز تیزی کے ساتھ ہوا سرمایہ کار توانائی ،فرٹیلائزر ،آئل اینڈ گیس ،بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرگرم دکھائی دیئے جس کی وجہ سے کاروبار کے دوران انڈیکس 37000،37100،37200،37300،37400اور37500پوائنٹس کی 6بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ایم ایس سی آئی ایمرجنگ ایکسچینج انڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت کے واضح امکانات کے پیش نظر سرمایہ کار ایکسچینج میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں اور منافع بخش شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے خریداری میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں537.79پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس36979.96پوائنٹس سے بڑھ کر37517.75پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس413.29پوائنٹس کے اضافے سے21385.38اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24738.85پوائنٹس سے بڑھ کر25016.87پوائنٹس پربند ہوا۔منگل کے روز ایکسچینج کے سرمائے میں83ارب38کروڑ22لاکھ74ہزار458روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم74کھرب 19ارب5کروڑ9ہزار4روپے سے بڑھ کر75کھرب2ارب88کروڑ22لاکھ83ہزار462روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو14کروڑ35لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز13کروڑ94لاکھ16ہزارہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیواس روز7ارب روپے تک محدودرہی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر331کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،109میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ73لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک1کروڑ7لاکھ،اینگروفرٹیلائزر88لاکھ43ہزار،سوئی نادرن گیس کمپنی71لاکھ21ہزاراورٹی آرجی پاک لمیٹڈ52لاکھ98ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے رفحان میظ کے بھاؤمیں405روپے اورمیری پیٹرولیم کے بھاؤمیں35.49روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاؤمیں100روپے اورفلپس موریزپاک کے بھاؤمیں24.24روپے کی نمایاں کمی ریکا رڈکی گئی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…