راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ دہشتگردوں کو کبھی واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ٗپاک فوج اپنا کام مکمل کئے بغیر واپس نہیں جائیگی ٗعارضی بے گھر افراد کی واپسی اور ان کی بحالی کے کام جاری ہیں جو 2016ء کے اختتام تک مکمل ہو جائینگے ٗ فاٹا کے اندر ہماری توجہ سرحد پار نقل و حرکت روکنے کے حوالے سے بارڈر مینجمنٹ پر مرکوز رہے گی ٗ پائیدار استحکام کیلئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن اور کومبنگ آپریشن ملک بھر میں پہلے کی طرح جاری رہیں گے ۔منگل کو چیف آف آرمی سٹاف جنر ل راحیل شریف نے شمالی او ر جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کادورہ کیا اور پورا دن قبائلیوں اور فوجیوں کے ساتھ گزارا ۔چیف آف آرمی سٹاف کو جاری آپریشنزاور جامع بحالی اقدامات اس کے علاقہ پر پڑنے والے سماجی اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے فوجیوں کی غیر معمولی کامیابیوں ٗ حوصلے ٗ عزم اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب ہر طرح کے دہشتگردوں کے خلاف شروع کیا گیا اور بغیر کسی امتیاز کے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کی گئی ہیں آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اپنے آخری مرحلے میں ہے اور بہت کم علاقے باقی رہ گئے ہیں چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ پاکستان آرمی نے پوری قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں انہوں نے فاٹا کے لئے بعد از آپریشن جامع بحالی منصوبہ کے تحت متعدد منصوبوں کا بھی افتتاح کیا آرمی چیف نے 72کلو میٹر طویل میرانشاہ ۔رزمک۔ مکین دو رویہ کیرج روڈ کا بھی افتتاح کیا یہ سنٹرل ٹریڈ کوریڈور کے 705کلو میٹر طویل منصوبے کا حصہ ہے ۔ایف ڈبلیواو کی طرف سے نئے تعمیر کئے جانے والے روڈ سے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے درمیان سفر میں واضح کمی آئے گی بعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف نے شولام میں سٹیٹ آف دی ہارٹ شیخہ فاطمہ بنت مبارک ہسپتال کا بھی افتتاح کیا جو سو بستروں پر مشتمل ہے ۔آرمی چیف نے کہاکہ فاٹا کی ترقی پاک فوج کی ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ اس سے قبائلی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی اور علاقے میں معاشی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا جبکہ عسکریت پسندی کے مسئلے سے بھی طویل مدتی بنیادوں پر نمٹا جا سکے گا ۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج نے اب تک سماجی شعبے کمیونیکشن انفراسٹرکچر اور پاور سیکٹر کے 567منصوبے مکمل کئے ہیں انہوں نے قبائلی بھائیوں کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور ساتھ دینے کو بھی سراہا اور ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔جنرل راحیل شریف نے یقین دلایا کہ دہشتگردوں کو کبھی واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور فوج اپنا کام مکمل کئے بغیر واپس نہیں جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ عارضی بے گھر افراد کی واپسی اور ان کی بحالی کے کام جاری ہیں جو 2016ء کے اختتام تک مکمل ہو جائینگے جبکہ فاٹا کے اندر ہماری توجہ سرحد پار نقل و حرکت روکنے کے حوالے سے بارڈر مینجمنٹ پر مرکوز رہے گی انہوں نے کہاکہ پائیدار استحکام کیلئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن اور کومبنگ آپریشن ملک بھر میں پہلے کی طرح جاری رہیں گے ۔
بس بہت ہوگیا ! جنرل راحیل شریف کا پاک افغان بارڈرپر بڑے اقدامات کااعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا



















































