کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت گھٹ گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونامہنگاہوگیا۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1283ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49 ہزارروپے سے بڑھ کر49ہزار100روپے پرجاپہنچی اسی طرح89روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار89رروپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت640روپے پربدستوربرقراررہی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں