انقرہ (این این آئی) استنبول کے ایک تاجر نے جرمن پارلیمنٹ میں بائیں بازو کی جماعت دی لنکے کی رکن سیوم ڈاہڈیلن کے سر کی قیمت ایک لاکھ یورو مقررکردی،ترک میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر استنبول کے تاجر نے بتایاکہ جرمن پارلیمان میں بائیں بازو کی جماعت دی لنکے کی رکن سیوم ڈاہڈیلن نے ترک شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرکے ہمارے توہین کی ایسے شخص کو رکن پارلیمنٹ منتخب کرنا عوام کی بے وقوفی ہے ،انہوں نے کہاکہ عوام ایسے شخص کواپنا نمائندہ منتخب نہ کریں جو دوہمسایہ ممالک کی عوام کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کرے،نامعلوم تاجر کا کہناتھا کہ ڈاہڈ یلن کا سر اسے پیش کیاجائے تو وہ ایک لاکھ یورونقد انعام سے نوازیں گے۔